رواں سال 2026 کے پہلے دو ماہ (جنوری تا فروری) کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے 45 لاکھ 70 ہزار (4.57 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے، اسی مدت کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد صرف 8 لاکھ 70 ہزار (0.87 ملین) رہی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2026 کے دوران مقامی طور پر 28 لاکھ 80 ہزار (2.88 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل اور تیار کیے گئے۔ اسی ماہ کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد محض 4 لاکھ (0.40 ملین) رہی۔
سال 2025 کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار (30.21 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے۔ اس کے مقابلے میں اسی پورے سال کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد محض 23 لاکھ 70 ہزار (2.37 ملین) رہی۔مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے مجموعی طور پر 45 لاکھ 70 ہزار (4.57 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے جن میں 20 لاکھ 30 ہزار (2.03 ملین) اسمارٹ فونز اور 25 لاکھ 40 ہزار (2.54 ملین) ٹو جی فونز شامل ہیں۔مزید برآں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے نیٹ ورک پر موجود مجموعی موبائل آلات میں سے 71 فیصد اسمارٹ فونز جبکہ 29 فیصد آلات ٹو جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 1.295 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 999.555 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں درآمدات میں 29.59 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
