پی ایس ایل سیزن 11 کے میچز کا ترمیم شدہ شیڈول جاری ایونٹ صرف دو شہروں تک محدود

پی سی بی کے جاری شدہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 کے میزبان شہروں کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کر دی گئی ہے تاکہ توانائی اور وسائل کی بچت کی جا سکے۔ لاہور اور کراچی 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک 14 میچز لاہور میزبانی کرے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں 8 سے 19 اپریل تک 15 میچز کراچی میں ہوں گے۔ اسی طرح 21 سے 26 اپریل تک 5 میچز لاہور جب کہ 6 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کا کوالیفائر کراچی میں 28 اپریل کو ہوگا۔ پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا جب کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔اس سال ٹورنامنٹ کو عارضی طور پر ”گھر سے دیکھیں“ ماڈل پر منتقل کیا گیا ہے، جس کے تحت براڈ کاسٹ اور پروڈکشن کے جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ شائقین کو بہتر اور زیادہ دلچسپ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ایڈیشن شائقین کی محبت اور جدید کوریج کے امتزاج کی وجہ سے اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹورنامنٹس میں سے ایک بن سکتا ہے۔پی سی بی نے مزید کہا کہ اگرچہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی نہیں ہوگی لیکن یہ اقدام توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرنے، بڑے آپریشنل انتظامات اور ٹرانسپورٹ و یوٹیلٹی اخراجات میں کمی کے لیے ضروری تھا۔ عام اندازے کے مطابق روزانہ تقریباً 30,000 شائقین اور متعلقہ عملہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک سفر کرتا تو قومی وسائل پر زیادہ بوجھ پڑتا۔پی سی بی نے یقین دلایا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 معیاری کرکٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق چلایا جائے گا اور یہ لیگ پاکستان کی کھیلوں کی طاقت کی علامت بنے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین