27.8 C
Islamabad

سال 2026میں سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے آئی سی ٹی کے سینتیس منصوبوں کی منظوری دی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سی ڈی اےکے بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ونگ نے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) کے ذریعے سال 2026 کے دوران 7 اجلاسوں میں 42 کمرشل منصوبوں کا جائزہ لیکراسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی حدود میں 37 منصوبوں کی منظوری دی۔ ان منصوبوں میں کمرشل عمارات، اپارٹمنٹ بلڈنگز، مکس یوز کے منصوبے، آفس یونٹس، ہاسٹل کی سہولیات، 5 مساجد اور ایک اسکول کی عمارت شامل ہیں جنکا مجموعی کورڈ ایریا 6,690,580 مربع فٹ ہے۔ان منصوبوں میں مجموعی طور پر 721 کمرشل یونٹس (دکانیں)، 1,981 رہائشی یونٹس (فلیٹس) اور 362 آفس یونٹس شامل ہیں۔اسی طرح سی ڈی اےآئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2023 کےمطابق شہریوں کی حفاظت اورسلامتی میں کوئی سمجھوتہ کئےبغیربلڈنگز منصوبوں کی باقاعدہ منظوری،کمپلیشن سرٹیفکیٹس کے اجراء اور ہاؤسنگ سیکٹر میں دیگر ریگولیٹری منظوریوں سے متعلق عمل کوسہل بنانا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین