پنجاب میچ ہارنے پر سکواش کے عالمی کھلاڑی نے فاتح حریف کو پیٹ ڈالا

گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے عالمی اسکواش کھلاڑی صدام الحق کے خلاف مخالف کھلاڑی کو شدید زد کوب کرنے پر سخت کارروائی کا امکان ہے۔پی ایس اے کے تحت ہونے والی گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پروفیشنل کھلاڑی 33 سالہ صدام الحق نے نوجوان فاتح عبداللہ ندیم سے ہاتھ ملانے کے بجائے تھپڑجڑنے کے بعد شدید زد و کوب کیا۔پنجاب اسکواش کمپلیکس، لاہور پر ایک ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے پی ایس اے سیٹلائٹ ایونٹ میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی۔دریں اثنا رابطے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باضابطہ رپورٹ ملنے کے بعد قواعد کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ٹورنامنٹ ڈائریکٹرمامون خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے پروفیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن اور قومی فیڈریشن کو ارسال کی جا رہی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین