وفاقی حکومت نے متعدد بیوروکریٹس کے تقررو تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ہیرالڈ نیوز)وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر شاد محمد کو 2 سال کے کنٹریکٹ پر ممبر لیگل ریفارمز ایف بی آر اسلام آباد مقرر کر دیا جوائنٹ سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن نیاز محمد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن خالدہ بشیر کا بطور جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈویژن تبادلہ منسوخ کردیا ڈائریکٹر جنرل انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن حمید نیازی کو جوائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارتِ تعلیم تعینات کر دیا چیف فنانس افسر وفاقی وزارت صحت عدنان شعیب کی خدمات پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کر دی گئیں سیکشن افسر کرشمہ میر کا وفاقی تعلیم ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن، سیکشن افسر قانون و انصاف ڈویژن اللّٰہ رکھی کی خدمات وزارت اطلاعات کو واپس کر دیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین