ایران کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیاگیا تو موثر جواب دینگے۔اسماعیل بقائی

انفرااسٹرکچر، بجلی گھروں پر حملوں کاجواب دیں گے، ایران نے امریکی صدر کا الٹی میٹم مسترد کردیا ایران نے کہا ہے کہ سویلین انفرااسٹرکچر اور بجلی گھروں پر حملوں کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، ایران نے امریکی صدر کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران کا جواب پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جس طرح جنگ کے آغاز کا غلط اندازہ لگایا، وہ اس کے پھیلنے کا بھی غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہے، آبنائے ہرمز سے امریکا اسرائیل کو گزرنے نہیں دیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین