اسلام آبادکسٹمزکے دوانسپکٹراور سپرنٹنڈنٹ رشوت خوری اوراختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اےاسلام آباد نے رشوت خوری،اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں کسٹمز اسلام آباد کے شعبہ انوسٹیگیشن اینڈ پراسیکیوشن کےسپرٹینڈنٹ سمیت دو انسپکٹروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ انسپکٹر شاہ زیب علی کو مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیے جانے والے ریڈ کے دوران مبینہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔بتایاگیاہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اطہر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کوشکایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کسٹمز کے افسران انسپکٹر شازیب وغیرہ نے مبینہ ملی بھگت سے اسے ہراساں کیا، دھمکیاں دیں اور کسٹم کے زیر التواء مقدمے میں ناجائز رعایت کے عوض ابتدائی طور پر 50 لاکھ روپے کامطالبہ کیا جوبعد ازاں 25 لاکھ روپے پر طے پایا۔ ملزمان نے یہ بھی دھمکی دی کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر شکایت کنندہ کے خاندان اور ساتھیوں کو بھی مقدمے میں ملوث کیا جائے گا۔جسں پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے کاروائی کی منظوری دی جس پرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے مجسٹریٹ کی نگرانی میں سیکٹر آئی ایٹ اسلام آباد کے Café پرچھاپہ ماراجس دوران کسٹم کے انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن کے انسپکٹر شازیب علی کو مطالبہ کردہ رشوت کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے مبینہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کئے گئےاور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا حکام کے مطابق موبائل فون کی ابتدائی فرانزک جانچ سے وائس چیٹس برآمد ہوئیں جن سے شکایت کنندہ سے رقم بٹورنے کی مجرمانہ سازش اور اس کے خاندان کو ہراساں کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا۔جس پر ملزمان کے خلاف دفعات 161 اور 109 تعزیرات پاکستان اور دفعہ 5(2) پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت ایف آئی آر نمبر 39/2026 درج کرلیا گیا اور گرفتار انسپکٹر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کی گی تو گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کسٹم کی انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ کے سپرنٹنڈنٹ فخر اقبال گوندل اور ایک دیگر انسپکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ زرایع نے بتایا کہ رات گیے ایف آئی اے نے ملوث چوتھے افسر کو انسپکٹر رینک کا بتایا جاتا ہے کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو وہ کسٹم کے ایک دفترمیں روپورش ہوگیا اور رات بھر وہیں رہاجسکی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری رکھے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر میں مزید تحریر کیاگیا ہے مذکورہ ملزمان جو کہ سرکاری ملازمین ہیں نے باہمی ملی بھگت اور ساز باز سے اختیارات کے ناجائز استعمال، ہراساں کرنے اور بھتہ وصولی کے لیے دھمکیاں دینے جیسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ لہٰذا، مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مذکورہ ملزمان کے خلاف دفعات 161، 109 پی پی سی بشمول دفعہ 5(2) ایکٹ 1947 پی سی اے کے تحت ایف آئی آر (FIR) درج کی جا رہی ہے، جبکہ کسٹم انسپکٹر کرسٹوفر اور دیگر کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ ایف آئی اے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کاربند ہے اور رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین