اسلام آباد(ہیرالڈ نیوز)سیکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نےبلنک کیپٹل مینجمنٹ کمپنی کی جانب سےفکسڈمنافع کی یقین دہانی پرعوام سے44 کروڑ 66 لاکھ روپے کےمبینہ فراڈسکینڈل کی مذیدتحقیقات کےلئےمعاملہ ایف آئی اےکوبھجوا دیاہے ذرائع نے مذیدبتایاکہ سرمایہ کاروں سے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز وصول کیے گئے جبکہ یہ رقوم بلنک کیپٹل اوراسکی انتظامیہ کےذاتی اکاؤنٹس میں بھی وصول کی گئیں تحقیقات کے دوران بلنک کیپٹل کےچیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹرز اور ملازمین کےاکاؤنٹس میں فنڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کا بھی انکشاف ہواہے۔ایس ای سی پی کےمطابق بلنک کیپٹل کی جانب سے مبینہ پونزی اسکیم چلانے اورغیر قانونی طور پر عوام سے فنڈز جمع کرنے کے معاملے میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن 41 بی کے تحت کارروائی کی گئی۔ مذتحقیقات اور متاثرہ سرمایہ کاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔




























