ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری سفارتی عملہ بال بال بچا

ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بمباری کا سلسلہ رات تقریباً 8 بجے شروع ہوا، جس کے دوران سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ’ارتش‘ واقع ہے، جو ممکنہ طور پر حملے کا ہدف تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں، جہاں بھی بمباری کی گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے سفارتخانے یا سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق سفیر مدثر ٹیپو تقریباً بیس رکنی سفارتی عملے کے ہمراہ معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ دھماکوں کی آوازیں انتہائی شدید تھیں جس سے عملہ پریشان ضرور ہوا، لیکن تمام اہلکار محفوظ ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستانی سفارتی عملہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین