ایران میں سپورٹس ہال پر امریکی حملے میں 21 نوجوان شہید

ایران میں ایک اسپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "قابل نفرت جنگی جرم” قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملہ صوبہ فارس کے شہر لامرد میں اسپورٹس ہال پر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے ایک پرہجوم اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 21 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے جس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) منتشر ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانی نقصان ہو سکے۔ بقائی نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور اس حملے کو قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین