29.5 C
Islamabad

نئے تعینات سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نےمختلف تھانوں کی چودہ پولیس چوکیوں کے انچارج تبدیل کردئیے

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)راولپنڈی کے نئے تعینات سی پی او حسن مشتاق سکھیرانے راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدودمیں قائم 14 پولیس چوکیوں کے انچارج تبدیل کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر سب انسپکٹر عاطف سہیل انچارج چوکی بحریہ ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد وقار انچارج چوکی سکھو ،سب انسپکٹر شہزاد رسول انچارج چوکی قاضیاں،سب انسپکٹر فیصل حسین انچارج چوکی دولتالہ،سب انسپکٹر عمران حنیف انچارج چوکی حمیداں ، سب انسپکٹر خرم شہزاد انچارج چوکی 4 رتہ امرال،
سب انسپکٹر عمر صدیق انچارج چوکی گلریز ،سب انسپکٹر عاصم عباس انچارج چوکی للیال ،سب انسپکٹر تسلیم حسین انچارج چوکی سٹی ٹیکسلا ،سب انسپکٹر حمزہ شبیر انچارج چوکی چک بیلی،سب انسپکٹر نعمان محمود انچارج چوکی کچہری ،سب انسپکٹر حسنین طارق انچارج چوکی طارق آباد ،سب انسپکٹر زاہد محمود انچارج چوکی گلزار قائد،،سب انسپکٹر سید عامر عباس انچارج چوکی 4 واہ تعینات کرکے تمام ماتحت پولیس افسران کو فوری طور پر عہدوں کا چارج سنبھالنے کا کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

وفاقی حکومت نے متعدد بیوروکریٹس کے تقررو تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ہیرالڈ نیوز)وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر...

تازہ ترین