اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) رواں مالی سال 2026-27 کے دوسرے ماہ(اگست2026) کے پہلے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے اور پچھلے ماہ کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد رواں ہفتے پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.28 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 9.29 فیصد رہی ہے حالیہ ایک ہفتے میں میں 20اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 9 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے چکن 9.19اوپیاز 10.14فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ دال چنا کی قیمت میں 2.43 فیصد،سرخ مرچ پاوڈر کی قیمتوں میں1.01 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.99 فیصد،چائے کی پتی کی قیمتوں میں0.57فیصد،واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.08فیصد،آٹے کی قیمت میں0.52 فیصد ،ویجی ٹیبل گھی کی قیمت میں0.37فیصد اور جلانیو الی لکڑی کی قیمتوں میں0.32 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 6.82فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1.90 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمتوں میں 1.66فیصد،پٹرول کی قیمت میں0.63 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 0.51فیصد،سادی روٹی کی قیمتوں میں0.29فیصد، انڈے 0.09 ،آلو کی قیمتوں میں0.09 فیصد اور کیلے کی قیمت میں1.20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.43فیصداضافے کے ساتھ 9.51فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.41فیصداضافے کے ساتھ9.87فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.36فیصداضافے کے ساتھ8.79فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.34فیصداضافے کے ساتھ8.96فیصد رہی جبکہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصداضافے کے ساتھ 9فیصدرہی ہے۔
