اسلام آباد(ہیرالڈ نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےمختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ اوربلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی صدرِ مملکت نےسندھ ہائی کورٹ اورلاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
