30.4 C
Islamabad

پاکستان ویلیو ایڈیشن پر توجہ نہ برآمدی فہرست میں اضافہ کر رہا ہے ‘ علی عمران آصف

درآمدات میں اضافہ تشویش کی بات نہیں، اصل مسئلہ برآمدات میں کمی ہے ‘ سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر

لاہور: سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ درآمدات میں اضافہ بذات خود تشویش کی بات نہیںاصل مسئلہ برآمدات کا ایک سطح پر بر قرار رہنا یا اس میں کمی ہے جس کے باعث ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،خام مال اور انڈسٹری سے متعلقہ درآمدات معیشت میں تحرک کو ظاہر کرتی ہیں لیکن ہم برآمدات کیوں نہیں بڑھا پا رہے یہ سب سے بڑا سوال ہے۔

اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں نہ برآمدی فہرست میں اضافہ کیا جارہا ہے ، پاکستان آج بھی روایتی برآمدات کر رہا ہے ۔ آرگینک خوراک، مصنوعات اورجڑی بوٹیوں کی برامدات ایک نیا اضافہ ہو سکتا ہے ، سرٹیفکیشن ،لیبلنگ اور معیاری پیکنگ کے ذریعے چین ، امریکہ ، یورپی اور گلف ممالک کو وسیع پیمانے پر برآمدات کی جا سکتی ہیں ، اسی طرح ہاتھ سے بنی بہت سی مصنوعات ہیں جن کا معیار بہتر کر کے ہم اربوں ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے صرف عزم دکھانے کی ضرورت ہے۔

علی عمران آصف نے کہا کہ کم معاشی نمو کے باوجود درآمدی انحصار رکھنے والی معیشت میں تجارتی خسارہ دوبارہ بڑھنا تشویش کی بات ہے جس کے لئے  پالیسی سازوںکو حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین