اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 350 ملین جاپانی ین کی گرانٹ کا معاہدہ طے پاگیا۔

اسلام آباد(ہیرالڈ نیوز)پاکستان اور جاپان کے درمیان 350 ملین جاپانی ین (تقریباً 2.2 ملین امریکی ڈالر) کی گرانٹ کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت انسانی وسائل کی ترقی کے لیے جاپان ڈویلپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (JDS) 2026 کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور میں منعقدہ تقریب کے دوران سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ریکارڈ آف ڈسکشنز پر دستخط کیے، جبکہ سینئر جوائنٹ سیکریٹری میران محی الدین سومرو اور جائیکا کے چیف نمائندے یوسوکے شینوزاکی نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں جاپانی سفارتخانے، جائیکا اور وزارت اقتصادی امور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق JDS گرانٹ کے تحت وفاقی سول سروس افسران کو جاپان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 16 ماسٹرز اور ایک پی ایچ ڈی اسکالرشپ دی جائے گی۔حکام کے مطابق 2018 سے اب تک JDS اسکالرشپ پروگرام کے تحت 8 بیچز استفادہ کرچکے ہیں، جس سے پاکستانی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔جاپان پاکستانی حکومتی افسران کو مختلف قلیل مدتی تربیتی کورسز کے لیے بھی باقاعدگی سے مدعو کرتا ہے۔سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے بامعنی تعاون کے فروغ پر جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ جاپانی سفیر اور جائیکا کے چیف نمائندے نے پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین