وفاقی حکومت نے افسران کے گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کے تحت جاری تمام این او سیز اور اجازت نامےمنسوخ کر دیئےاورافسران کونئےسول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت دوبارہ درخواستیں دینے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد (ہیرالڈ نیوز)وفاقی حکومت نےگورنمنٹ سرونٹس رولز1964کے تحت افسران کو جاری تمام این او سیز اور اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ 1964 کےرولزکے تحت حاصل شدہ این اوسیز کا ریکارڈ دوبارہ مرتب کیا جائے گا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این اوسیز کی منسوخی کا آفس میمورنڈم جاری کر دیاہے۔گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کے تحت جاری این اوسیز اور اجازت نامے کے رولز 6، 16، 18، 20، 21 اور 22 منسوخ کر دیئے گئےہیں۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت دوبارہ درخواست دیں۔پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹریٹ گروپ، آفس مینجمنٹ گروپ سمیت اکوپیشنل کیڈر، سروسز کے افسران نئے قواعد کے تحت درخواست دیں ۔میمورنڈم میں مزیدکہاگیاہےکہ غیر ملکی حکومتوں، اداروں،شخصیات سے ایوارڈز،خطابات، اعزازات کیلئے نیا اجازت درکار ہوگا۔سرکاری دستاویزات، معلومات غیر مجاز افراد یا میڈیا تشہیر کی اجازت نئے رولزکے تحت ملے گی اور سابقہ اجازت ناموں کی جگہ دوبارہ درخواستیں جمع کرانا ہوں گی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی سیکریٹریز اور حکام کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین