اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے اعلی آفیسر کی سزا ختم کردی، متعدد اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس سروس گریڈ 19 کی ایف آئی اے میں تعینات ایس ایس پی سمیرا اعظم کے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی میں تعیناتی کے پیریڈ میں تاحکم ثانی توسیع کر دی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے نعمان افضل اعوان کے خلاف عائد محکمانہ سزا ختم کر دی جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے محمد حسن عبداللّٰہ ملک کی خدمات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کر دیں، محمد عارف تحسین کی بطور ڈپٹی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعیناتی منسوخ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق تعینات کر دیا گیا، دفاع ڈویژن کی سیکشن افسر عظمٰی ناز ستی کو او ایس ڈی تعینات کر دیا اور اُن کی 13 اگست 2026 سے 15 جولائی 2028 تک سٹڈی لیو منظور کر لی گئی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات گریڈ 18 کے آڈٹ افسر فیصل اقبال کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس، منتظر سید زواد حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن افسر، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی سیکشن افسر امبرین مظہر کی رخصت میں مزید 3 ماہ کی توسیع اور معطل کئے گئے پولیس سروس کے گریڈ 17 کے خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات حامد احسان وڑائچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سیکشن افسر نسرین فرحان کا ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین