اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پولیس میں انسپکٹرز کی 23 مستقل اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، میرٹ کی ایک، اسلام آباد کی 5، اوپن میرٹ کی 4 اور خواتین کیلئے ایک، پنجاب کیلئے 9 نشستیں، اوپن میرٹ کی 8، خواتین کیلئے ایک، سندھ رورل کی 2، سندھ اربن کی ایک، خیبر پختونخوا کی 2، بلوچستان کی ایک، سابق فاٹا اور آزاد کشمیر کیلئے ایک ایک نشست مختص کی گئیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی وزارت داخلہ بی ایس گریڈ 16 کے ریگولر انسپکٹرز کی بھرتیوں کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی انسپکٹر کیلئے سیکنڈ کلاس یا گریڈ C ماسٹرز، بی ایس یا بیچلرز ڈگری، 16 سال تعلیم، عمر 20 سے 28 سال اور بالائی عمر کی حد میں 5 سال کی عمومی رعایت دی گئی مرد امیدواروں کے لئے قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ اور خواتین کا 5 فٹ 2 انچ رکھا گیا،ایف پی ایس سی کے مطابق اسامیوں کا مقام تعیناتی اسلام آباد ہو گا، بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے۔
