اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیونےگریڈ 20 کے افسر معین الدین احمدوانی سمیت پاکستان کسٹمز سروس کےگریڈ 19 سے 21 تک کے 8 افسران کےتقررو تبادلے کردئیے

0476dba9 2664 4595 A80c 5ddea6c6f029
0476dba9 2664 4595 A80c 5ddea6c6f029

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گریڈ 20 کے افسر معین الدین احمدوانی سمیت پاکستان کسٹمز سروس کےگریڈ 19 سے 21 تک کے 8 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی ہیں اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے افسر معین الدین احمد وانی کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے وہ اس سے قبل کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے گریڈ 21 کے افسر ڈی جی این این ڈی اے محمد جنید جلیل خان کو چیف کلیکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ (نارتھ) پشاور کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے گریڈ 20 کے محمد جمیل ناصر خان کو چیف کلیکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد جبکہ آغا سعید احمد کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی تعینات کردیا گیا ہے رضوان صلابط کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف ایم/ایچ آرکسٹمز مقرر کیا گیا ہے گریڈ 19 کے جمشید علی تالپور کو کلکٹر (او پی ایس) کسٹمز انفورسمنٹ لاہور، مسز ارم سہیل کو کلکٹر (او پی ایس) کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) لاہور جبکہ افضال احمد کو کلکٹر (او پی ایس) کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

تازہ ترین