اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریبات چودہ اگست کوکنونشن سینٹرمیں ہوگی۔ صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ،وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہونگے۔

Ea00042b 67ac 4563 A582 5f5c14c1498c
Ea00042b 67ac 4563 A582 5f5c14c1498c

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں 14 اگست 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری شرکت کریں گے اور قوم سے خطاب کریں گے۔تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز صبح 7 بج کر 30 منٹ پر مہمانانِ گرامی کی آمد سے ہوگا، جبکہ صدر مملکت کی آمد کے بعد مختلف ملی اور قومی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ تقریب میں تلاوتِ کلام پاک بمعہ ترجمہ، نعتِ رسول مقبول ﷺ، کلامِ اقبال، ملی نغمہ، قومی نغموں کا مجموعہ اور قومی ترانہ شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری تقریب کے دوران گلوکاروں، موسیقاروں اور بچوں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی تقریب سے روانگی صبح 9 بج کر 55 منٹ پر متوقع ہے۔تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں اور شرکاء کو دعوت نامہ اور اپنا شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تقریب کے دوران کسی قسم کا نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔ شرکاء کو موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، دیگر الیکٹرانک اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین