وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آرراشدمحمود کو تفویض سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع سمیت متعدد بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلے کردئیے

  1. اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آرراشدمحمود کو تفویض سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع سمیت متعدد بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلے کردئیے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ظفر علی شاہ اور مومن آغا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد کو تفویض سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چارج میں 3 ماہ توسیع کردی گئی ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے او ایس ڈی عمر وقار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی نازیہ زمان کی گریڈ 19 میں ترقی، خدمات سندھ کے سپردجبکہ تقرری کے منتظر محمد عرفان خان ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کردیاگیا۔بلوچستان میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے عبدالجبار کو 120 روز کیلئے معطل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین