اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)رواں ماہ(آگست 2026)کے دوسرے ہفتے بھی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ شرح 9.11 فیصد تک پہنچ گئی ہےایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا سستی اور 22 میں استحکام رہا ،،،وفاقی ادارہ نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.11 فیصد تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہاہے ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ چنے کی دال 3.35 فیصد اور مرغی 2.45 فیصد مہنگی ہوگئی ہے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا چائے، سرسوں کا تیل، دہی اور مسور کی دال بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر پیٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو بڑی کمی قرار دی گئی ہے ٹماٹر 1.26 فیصد، آلو 0.73 فیصد اور ڈیزل 0.29 فیصد سستا ہواجبکہ کیلے، مونگ کی دال، انڈوں اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی سالانہ بنیاد پر ٹماٹر کی قیمت میں 143.77 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ پیاز 125.75 فیصد اور گندم کا آٹا 77.41 فیصد مہنگا ہوارپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 55.41 فیصد، ڈیزل 34.05 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 23.02 فیصد اضافہ ہواکیلے، مرچ پاؤڈر، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی دو ہندسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ آلو کی قیمت سالانہ بنیاد پر 30 فیصد کم ہوئی، جبکہ چینی 17.93 فیصد اور مرغی 17.45 فیصد سستی ہوئی چنے کی دال، انڈوں اور مونگ کی دال کی قیمتوں میں بھی سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے
