32.4 C
Islamabad

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے14 سال بعداسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی الیکٹرک گاڑیاں دیدیں

A22cd5c2 Ef14 4183 B686 5f8d8541fa7a
A22cd5c2 Ef14 4183 B686 5f8d8541fa7a
F895afd0 9d7c 4d95 B47d 35df79e760d6
F895afd0 9d7c 4d95 B47d 35df79e760d6

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت نے14 سال بعد اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دیں۔اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں دینے کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں۔اس موقع پروزیرمملکت نے بتایاکہ وفاقی پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 9 ہزار نئے جوان بھرتی کئے جا رہے ہیں، جس میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،یہ ساری تبدیلی صرف گزشتہ 2 سال میں آئی ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس اوردیگراعلی پولیس افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین