32.4 C
Islamabad

پاکستان حکومت نے ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں اور دیگرشخصیات کے اعزاز میں مختلف سول ایوارڈز دینے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) حکومت نے ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر شخصیات کے اعزاز میں مختلف سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے معروف کاروباری شخصیت سردار محمد الیاس خان کو خدماتِ پاکستان کے اعتراف میں اعلیٰ سول اعزاز ہلالِ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سردار محمد الیاس خان کا نام خدماتِ پاکستان کے شعبے میں سول ایوارڈ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح حکومت نے محمد اسد (مرحوم) کے لیے نشانِ امتیاز، پروفیسر احمد علی (مرحوم) کے لیے ہلالِ امتیاز جبکہ حاجی خان زمان سرور کے لیے ستارہ امتیاز کی منظوری دی ہے۔جبکہ مدینہ منورہ میں مقیم ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کو سماجی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے وابستہ ڈاکٹر مریم ملک کے لیے ستارہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے سول اعزازات کی منظوری ان شخصیات کی ملک و قوم کے لیے خدمات، پیشہ ورانہ کارکردگی اور مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کے اعتراف کے طور پر دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

وفاقی حکومت مذیدمنافع بڑھانے کیلئے پٹرولیم ڈیلرز کےدباومیں آگئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نےبھی سفارش کردی

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)پاکستان حکومت پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے پٹرولیم...

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے14 سال بعداسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی الیکٹرک گاڑیاں دیدیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت نے14 سال بعد اسلام آباد...

وفاقی پولیس کا سرچ آپریشن ، دو افراد اور چھبیس موٹرسائیکل متعلقہ تھانوں میں بند

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نےمختلف علاقوں میں...

تازہ ترین