
اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے 79واں یومِ آزادی ہالینڈ میں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منایا۔قومی ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہالینڈ میں موجود ہے، جہاں کھلاڑیوں نے وطن سے محبت اور حب الوطنی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔کھلاڑیوں نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رکھے۔تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کی مناسبت سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سبز لباس میں نظر آئے اور انہوں نے مل کر ملی نغمے گائے۔کھلاڑیوں نے ملی نغموں کے ذریعے پاکستان کی آزادی کی خوشیوں میں شرکت کی اور سبز ہلالی پرچم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے یومِ آزادی منانا ان کے لیے خاص اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رکھے۔قومی ٹیم کے یومِ آزادی کے جشن کی ویڈیو نے بھی شائقینِ ہاکی اور پاکستانیوں میں قومی جذبے کو اجاگر کیا۔
