32.4 C
Islamabad

وفاقی حکومت مذیدمنافع بڑھانے کیلئے پٹرولیم ڈیلرز کےدباومیں آگئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نےبھی سفارش کردی

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)پاکستان حکومت پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے پٹرولیم ڈیلرز کے دباو میں آگئی-کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پٹرولیم مصنوعات پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھ اکر 9.98 روپے فی لیٹر تک کردیا گیا ہے جبکہ پہلے پٹرولیم مصنوعات پر 8.64 روپے فی لیٹر ڈیلرز مارجن وصول کیا جا رہا تھا دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ یفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو فنانس ڈویژن میں ہوااجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں و ڈویڑنز کے سینئر حکام نے شرکت کی اجلاس میں پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا واضع رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے حکومت کو بھی بلیک کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرکے پٹرولیم مصنوعات پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین