سپریم کورٹ کابانی پی ٹی آئی کو الشفاء ہسپتال منتقل کاحکم ،علاج کے اخراجات فیملی اٹھائے گی۔

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نےبانی پی ٹی آئی کو الشفاء ہسپتال منتقل کاحکم دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ علاج کے اخراجات فیملی اٹھائے گی۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پرتفصیلی حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے کے اہم نکات

بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو رسائی دی جائے،بانی پی ٹی آئی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،آئی اسپیشلٹ، جنرل میڈیسن اور ڈاکٹر فیصل سلطان میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں۔ڈاکٹر غظمی کو بھی رسائی دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کے علاج کے اخراجات فیملی اٹھائے گی۔سپریم کورٹ نے حکمنامہ میں مذیدکہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سمیت وکلاء میڈیکل رپورٹ میڈیا سے شیئر نہ کریں۔سپریم کورٹ نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کے احکامات پرفوری عملدرآمد یقینی بنائیں اور بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چونکہ ہسپتال میں اور بھی مریض زیرعلاج ہوتے ہیں لہذا انہیں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہئیے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین