نیویارک: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج، بھارتی پالیسیوں کے خلاف نعرے

نیویارک (ویب ڈیسک)
امریکی شہر نیویارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورے کے موقع پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔

نیویارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کے تحفظات
مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں کا بیان
خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ "ہندو راشٹر” بنانے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد* کا حوالہ دیا۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں نے *بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین