راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان،انگلینڈ اورسری لنکا کےدرمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لئے راولپنڈی میں تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
انگلینڈکرکٹ بورڈ اورسیکورٹی آفیشلز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کادورہ کریں گےاور ٹرائی سیریز کےانتظامات اور سیکورٹی کاجائزہ لیں گے۔
قائم مقام سی پی او راولپنڈی ملک طارق محبوب نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور سیکورٹی آفیشلز کے دورے کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایس پی راول بیدار بخت کی سربراہی میں پولیس ٹیم سیکورٹی پر تعینات رکھی جائے گی۔
ٹرائی سیریز کا شیڈول
ٹرائی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکاکے میچ سے ہوگا۔
– 20 اکتوبر :پاکستان بمقابلہ انگلینڈ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
– 22 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی سٹیڈیم
اس کے بعد سیریزکے باقی میچزلاہورمیں قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔جہاں:
– 25 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ – قذافی اسٹیڈیم لاہور
– 27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – قذافی اسٹیڈیم لاہور
– 29 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ – قذافی اسٹیڈیم لاہور
ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔




























