سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے حملوں کا بھرپورجواب دینے کا اعلان کردیاہے۔
ویب ڈیسک
یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا ہے،اس سے حوثیوں کی انتہا پسندانہ سوچ اور کشیدگی میں اضافہ کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔
المالکی نے مذیدکہا کہ سعودی اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اور بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی۔حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالدایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کادعویٰ کیا تھا۔




























