ای سی سی نے دولاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے، پیٹرول ریلیف اسکیم کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول ریلیف سکیم کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے طبقے کوریلیف دیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو ہر ہفتے 500 روپے کا ریلیف ملے گا جو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے 5 لیٹر بنتا ہے۔

جبکہ 800 سی تک کی گاڑیوں کو ہر دس دن میں 1000 روپے کاریلیف دیا جائے گا جو ماہانہ 30 لیٹر اور 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق اسکیم کا اطلاق صرف غیر تجارتی صارفین پر ہوگا اور ایک شخص صرف ایک گاڑی پر ریلیف لے سکے گا۔

ریلیف رقم شفاف طریقے سے دینے کے لئے وزارت آئی ٹی فیول پاس سسٹم متعارف کرائے گی۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو اور 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین