اسلام آبادہائی کورٹ اورضلعی عدالتوں میں زیرِالتواء مقدمات کی تعداد 64 ہزارسےتجاوزکر گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدلیہ میں زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ اورضلعی عدالتوں میں زیرِ التواء کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہزار 724 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی صورتحال:

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی کل تعداد 17 ہزار 745 ہے۔

تفصیلات کے مطابق:
– سول مقدمات: 15 ہزار 846 زیرِ التواء ہیں
– فوجداری مقدمات : 1 ہزار 899 زیرِ التواء ہیں

رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہائی کورٹ میں 6 ہزار 326 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ 4 ہزار 730 مقدمات نمٹائے گئے۔

ضلعی عدالتوں کی صورتحال:
اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 46 ہزار 979طریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق:
– سول مقدمات : 29 ہزار 92 زیرِ التواء ہیں
– فوجداری مقدمات : 17 ہزار 887 زیرِ التواء ہیں۔

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ضلعی عدالتوں میں 56 ہزار 708 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 61 ہزار 113 مقدمات نمٹائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی عدالتوں نے زیرِ التواء مقدمات نمٹانے میں ہائی کورٹ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر، بلوم برگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ...

ICCI الیکشن 2026 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، محمد کاشف چوہدری کا تاجر برادری سے اتحاد کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...

حکومت پاکستان نے2000 سی سی تک کی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پرسیلز ٹیکس مکمل ختم کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے مقامی سطح پر...

تازہ ترین