اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI)کے الیکشن 2026 کی انتخابی مہم اختتام پذیرہو گئی ۔مہم کاآخری کے آخری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے *صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری کے اتحاد، حقوق اور کاروباری مفادات کے تحفظ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ شہر کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ چیمبر ایک مضبوط، فعال اور مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر تاجروں کی آواز بنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کرے۔
محمد کاشف چوہدری نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں اور ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں میں تاجروں کی خدمت، اتحاد اور حقوق کی آواز بن سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتخاب صرف چند عہدوں کا انتخاب نہیں بلکہ اسلام آباد کی کاروباری برادری کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا۔





























