
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس نےستمبر کے پہلے 10 دنوں میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 54 سرچ آپریشنز کئے۔
آپریشنز کی کارکردگی:
– 2891 افراد اور 1404 گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی
– 76 ہوٹلز، 272 دوکانیں، 1316 موٹرسائیکلیں اور 495 گاڑیوں کی تلاشیاں لی گئیں۔
– - جانچ پڑتال کے لئے130 افراد کومشکوک قراردیکران سمیت 157 موٹرسائیکلزاور 10 گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں
اس بارے میں پولیس ترجمان نے دعوی کیاہے کہ دوران سرچ آپریشنز آئس، ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی لیکن ان برآمدگیوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم فقط کہاگیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ 03 پستول اورایمونیشن برآمدکئے گئے ہیں۔































