برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیریز میں پہلی مرتبہ پاکستان کو وائٹ واش کردیاہے۔میزبان ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کوجیت کے لئے 130 رنز درکار تھے۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلو صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
جسکے بعد کپتان جوروٹ اور جورڈن کوکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذید کوئی وکٹ گرنے نہ دی حتی کہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ جو روٹ 62 رنز اور جورڈن کوکس 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
دریں اثناء انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جسکےجواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنائے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کوجیت کےلئے 130 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈٹیم نے یہ ہدف آسانی سے حاصل کر لیا کرکے تیسرا ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا۔































