ٹرمپ کی مقبولیت میں 2 فیصد اضافہ، 5 ہزار ڈالر انعام کی تجویز مسترد
ویب ڈیسک
رائٹرز/ایپسوس پول کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح انکی صدارت کے دوران کم ترین سطح 33 فیصد سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی ہے۔
سروے کے مطابق 44 فیصد امریکی ڈیموکریٹس اور 37 فیصد ریپبلکنز کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 63 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ 5 ہزار ڈالر منافع کی ادائیگی کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر وہ امریکہ کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ یہ 5 ہزار ڈالر شرط کے ساتھ دئیےجائیں گے کہ وہ امریکہ کے اندر ہی خرچ کئے جائیں۔





























