اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے اکتوبر 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئندہ بلی جین کنگ کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 7 اور 8 ستمبر 2026 کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
بلی جین کنگ کپ 2026 کے لئے پاکستان سکواڈ میں ماہین آفتاب قریشی، اشنا سہیل، رومائسا ملک، حاجرہ سہیل شامل ہیں جبکہ بسمال ضیاء کو ریزرو کھلاڑی نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بین الاقوامی مقابلے کے لئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
































