اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرعائدلیوی ٹیکس کے خاتمہ کے لئے دی گئی بیس ستمبر کی اسلام آباد لانگ مارچ کی کال کے بعد حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات کی ناکامی کے بعد پھر رابطہ کار بحال ہواہے اورجماعت اسلامی کا وفدلیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکرات کے لئے پاک سیکرٹریٹ پہنچ گیاہے۔
جماعت اسلامی کے جاری بیان کے مطابق مزاکراتی وفد وزارت پیٹرولیم کے اے بلاک میں حکومتی بریفنگ لے گا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک، وزیر توانائی اویس لغاری اور دونوں وزارتوں کی بیوروکریسی پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز پر ابتک کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
حکومتی بریفنگ کی روشنی میں حکومت اورجماعت اسلامی کے باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے۔





























