اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے مقامی سطح پر تیارہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے 2000 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے مکمل طور پراستثنیٰ دے دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق نئی ترمیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
فیصلے کا مقصد:
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی آٹوانڈسٹری کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو ماحول دوست اور کم فیول خرچ والی ہائبرڈ گاڑیاں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
اس سے قبل ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس عائد تھا جسکی وجہ سے انکی قیمتیں زیادہ تھیں۔






























