راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی سی ڈی ٹیم اور جرائم پیشہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیتی اور پولیس پرفائرنگ و مزاحمت میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ڈکیتی، نقب زنی اور پولیس پر فائرنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم حضرت بلال کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم سے 30 بور کا پسٹل بھی برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو علاج کےلئے ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حضرت بلال نے چندروز قبل تھانہ نصیر آبادکے میں محافظ اہلکار عمر مہدی کوفائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ملزم کچھ عرصہ قبل تین سال قیدکی کاٹ کر جیل سے رہا ہوا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین