اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے کم ہو گیا ہے جس کے باعث عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے اور متعدد کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سے سرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں۔ عدم دلچسپی کے باعث بھارتی اسٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق *بینک آف امریکہ* کے حالیہ سروے میں بھارت کو اب ایشیا کی سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اس صورتحال کی وجہ مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے جن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔




























