ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اجلاس میں شرکت سے روکنے پراحتجاج

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اجلاس میں شرکت سے روکنے پراحتجاج کیاہے۔

ویب ڈیسک

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے سربراہ محمد اسلامی کو ویانا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت سے روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی اٹامک انرجی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کو ویزا جاری نہ کرنے پر ایران نے اس اقدام کو رکن ملک کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ کواقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے روکنے کے اقدام پر ایران کے نمائندے نے شدید احتجاج کیا۔

ایران کے جوہری ایجنسی میں سفیر رضا نجفی نے جنرل کانفرنس میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مکمل اور مؤثر شرکت میں رکاوٹ ڈال کر رسائی سے انکار، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاسوں میں شرکت سے متعلق قانونی فریم ورک کی روح اور شقوں دونوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ محمد اسلامی کو آسٹریا کا ویزا جاری نہ کرنا ایران کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر، بلوم برگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ...

ICCI الیکشن 2026 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، محمد کاشف چوہدری کا تاجر برادری سے اتحاد کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...

تازہ ترین