پاکستان : سی ڈی ڈبلیو پی نےسیف گیمز کےلئے 5.7 ارب روپےکی منظوری دے دی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے آئندہ سیف گیمز کے لئے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ترقی سے متعلق 5.7 ارب روپے مالیت کے جامع ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

بتایاگیاہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔جس میں سیف گیمزکےلئے کھیلوں کی سہولیات کی بہتری سےمتعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منظور شدہ منصوبوں میں اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی اہم سہولیات کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر شہروں میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے سیف گیمز کے لیے درکار کھیلوں کے مقامات کے معیار، فعالیت اور تیاری کو بہتر بنایا جائے گا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کو پاکستان میں علاقائی کثیر کھیلوں کے ایونٹ کے ہموار، مؤثر اور کامیاب انعقاد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین