کابینہ کمیٹی کی نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 میں ترامیم کی منظوری،2060 تک کا توانائی پلان بھی منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-2027 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے ساتھ 2027 سے 2060 تک کے مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بجلی اور گیس کے شعبوں کے گردشی قرضوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم:

پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کا مقصدتوانائی کے لیے مربوط منصوبہ بندی، بجلی کی پیداوار میں اضافہ، دور دراز علاقوں میں قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی فراہمی، بجلی کی کراس بارڈر تجارت، ترسیلی نظام میں وسعت، ٹیریف ڈیزائن، بجلی کی بچت، سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریشنز، خطرات کی نشاندہی، ایندھن اور ٹیکنالوجی کی مقامی استعداد، ریسرچ و ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹائزیشن ہے۔

کابینہ کمیٹی نے ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت خیبر پختونخوا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے مزید مشاورت کی جائے۔

2060 تک کا مربوط توانائی پلان:

کمیٹی نے Integrated Energy Plan 2027-2060کے High Level Design Reportکی بھی منظوری دی۔پلان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں سمیت دیگراسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے۔

پلان کا مقصد انرجی سیکیورٹی اور بجلی/توانائی کے شعبے میں معاشی مسابقتپ کو یقینی بنانا ہے۔ اسکے تحت بجلی کو مناسب قیمتوں پر صنعتی اور گھریلو صارفین تک پہنچانے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ ساتھ ہی مکم کاربن اخراج والی توانائی، ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والے توانائی ذرائع کو فروغ دیا جائے گا۔

گردشی قرضوں کی رپورٹس:

اجلاس میں پاور ڈویژن نے مالی سال 2025-2026کے لیے پاور سیکٹر کے گردشی قرضےکی رپورٹ پیش کی۔
اسی طرح پیٹرولیم ڈویژن نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین