انسداد دہشت گردی عدالت کاوزیراعلی کے پی سہیل آفریدی،پی ٹی آئی کے 24 اراکین اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں ایف آئی اے کوپی ٹی آئی کےچوبیس اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیدیاہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے درج ذیل رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا:

– وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
– سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد علی
– جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، سابق وفاقی وزیرعمر ایوب
– ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان،طفیل انجم
– آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان،بابرسلیم سواتی، عرفان سلیم،ایڈوکیٹ علی زمان اورملک شہاب

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا:

– دستیاب ریکارڈکے مطابق ملزمان اس مقدمے میں نامزد ہیں۔
– تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔
– ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں۔
– ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے ہیں۔
– جن ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کیں وہ بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو تاحکم ثانی پاسپورٹ بلاک کر رکھنے کاحکم دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

ICCI الیکشن 2026 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، محمد کاشف چوہدری کا تاجر برادری سے اتحاد کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...

حکومت پاکستان نے2000 سی سی تک کی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پرسیلز ٹیکس مکمل ختم کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے مقامی سطح پر...

تازہ ترین