امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کا پہلا کیس:افغان خاتون دہشتگردی میں معاونت پر ملک بدر

امریکا میں افغان خاتون کا دہشت گردی میں معاونت کا اعتراف ، افغان شہریوں سے متعلق سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔

(ویب ڈیسک)
امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے پہلے مقدمے میں 47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیاہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق؛
نزیرہ حاجی زادہ نے عدالت میں خود کو غیر ملکی دہشت گرد
تسلیم کیا

افغان خاتون نے 2024 کے امریکی انتخابات کے روز داعش کی ایما پر اجتماعی فائرنگ کی سازش میں معاونت کی تھی، امریکی محکمہ انصاف

نزیرہ حاجی زادہ کے بیٹے اور داماد کو اسی سازش میں پہلے گرفتار کرکے سزا سنائی جاچکی ہے،امریکی محکمہ انصاف

امریکی کانگریس کی قائم کردہ ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے سامنے نزیرہ حاجی زادہ کا مقدمہ تاریخ کا پہلا کیس ہے، امریکی محکمہ انصاف

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے مقدمے کو قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ:
دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین