عالمی منڈیوں تک رسائی :میٹا اور پاکستان کا مشترکہ اقدام: سمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں اے آئی تربیت شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
میٹا پلیٹ فارمز (Meta)اور پاکستان کی وزارتِ آئی ٹی نے ملک کے چھوٹے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام کا مشترکہ آغاز کر دیا۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے کاروباری ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ چھوٹے کاروباروں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یہ تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کی تفصیلات:

1. پروگرام کے تحت *9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی
2. تربیت کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، *ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسزکے شعبوں پر ہوگا۔
3. کاروباری افراد کو آن لائن صارفین تک رسائی، بہتر مارکیٹنگ اور کسٹمر سروسز کے لیے اے آئی ٹولز سکھائے جائیں گے
4. ملک بھر میں ورکشاپس اور آن لائن ٹریننگ سیشنزکا انعقاد کیا جائے گا

اہم نکتہ:
پاکستان کا یہ اقدام میٹا کے ایشیا پیسیفک خطےکے 12 ممالک پر مشتمل وسیع تر سمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل مہارتوں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا فروغ چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید معیشت سے جوڑنے کی جانب اہم قدم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اجلاس میں شرکت سے روکنے پراحتجاج

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اجلاس میں...

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر، بلوم برگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ...

ICCI الیکشن 2026 کی انتخابی مہم اختتام پذیر، محمد کاشف چوہدری کا تاجر برادری سے اتحاد کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...

تازہ ترین