ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور دشمن کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
(ویب ڈیسک)
ایرانی صدر نے نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران بیک وقت اسرائیل اور امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کی قوم مزاحمت اور خودمختاری کے اصولوں پر قائم رہے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اوراسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
ایرانی صدر نے کہاکہ
1. ہم دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ہم دباؤ قبول نہیں کرنا چاہتے۔ہم کبھی انکے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔
2. امریکا اور اسرائیل نے ایک ہی لمحے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کر دیا۔ آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ:
1. آپ سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسکولوں،اسپتالوں پر حملے کرتے ہیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں۔
2. آپ بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار اور ذریعہ معاش کوکیوں نشانہ بناتے ہیں؟
صدر پزشکیان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔































