امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اورآئرلینڈ کے صدر سے ملاقات میں تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
(ویب ڈیسک)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب آبنائے ہرمز میں آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟
توجواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں ،سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے جبکہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔































