
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے غیر قانونی انسانی گردے کی پیوند کاری کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او و مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کو گرفتار کر لیاہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ڈاکٹر شوکت بنگش کوغیر قانونی و تجارتی گردے کی پیوند کاری کیس میں گرفتار کیا گیا۔ ان پر غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سرگرمیوں میں مبینہ سہولت کاری اور انتظام کا الزام ہے۔
پہلے سے گرفتار ملزمان:
ذرائع کے مطابق غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے 6 ملزمان پہلے ہی گرفتارکئےجا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر نادراورٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر عدیل شیرازی بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں مستردکر دی ہیں۔
مزید تفتیش:
ایف آئی اے کی تفتیش میں ہسپتال انتظامیہ اور دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔
گرفتار ملزم ڈاکٹر شوکت بنگش کوجسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے جمعرات کومتعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔





























